ڈھونڈو کے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم !آہ سردار غلام مجتبیٰ خان داعی اجل کو لبیک کہہ گے۔

ڈھونڈو کے ہمیں ملکوں ملکوں
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
خبر الم
ڈھیری کیالہ کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے سردار غلام مجتبی خان کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا,مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے. نماز جنازہ میں تحصیل لورہ سمیت راولپنڈی, اسلام آباد, ایبٹ آباد ہری پور و اردگرد کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

سردار غلام مجتبیٰ خان کی آخری ایام کی ایک بھرپور تصویر


سردار غلام مجتبٰی خان مرحوم ایک نفیس شخصیت کے مالک تھے, مرحوم لورہ ایبٹ آباد ہزارہ کی معروف شخصیت سردار محمد اقبال خان مرحوم کے صاحبزادے و سردار فضل قادر خان مرحوم کے چھوٹے بھائی تھی.سردار غلام مجتبٰی خان مرحوم 1967 ٹیلی فون انڈسٹری ہری پور میں جواہننگ دی جہاں اپنے کام میں مہارت کے باعث متحدہ عرب امارات میں وزارت دفاع کی جانب سے پیشکش پہ یو اے ای وزارت دفاع کو جوائن کیا طویل عرصے تلک متحدہ عرب امارات میں خدمات سر انجام دیتے رہے اور ارض وطن کا نام روشن کیا. متحدہ عرب امارات میں اپنے عہدے سے سبکدوشی کے بعد وطن واپس آئے. 88 سے زائد سالہ مرحوم سردار غلام مجتبٰی خان نے ساری زندگی اصولوں پہ بسر کی یہی وجہ ہے کہ مرحوم کی موت پہ ہر انکھ اشک بار ہے.وول نیوز اللہ تعالی کے حضورسردار غلام مجتبٰی خان مرحوم کی کامل مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل عطاء کرنے کے لیے دعا گو ہے… وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں