مارخور چمپین ٹرافی!تحصیل لورہ میں کرکٹ جنون عروج پر پہنچ گیا،ایم سی سی ٹاپ ٹرینڈ

لورہ(اصغر چوہدری) گوجرانوالہ میں مارخور چمپین ٹرافی میں ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کی شاندار فتوحات کے باعث تحصیل بھر میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز اور عدیل قیصر عباسی ہیں ۔عدیل قیصر عباسی کی اونر شپ میں ہمایوں شاہ کی کپتانی میں ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز نے اپنا پہلا میچ چوکوں اور چھکوں سے کھیلنا شروع کیا ۔جہاں طاہری پنڈی کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا وہاں دوسرا میچ بڑی آسانی کے ساتھ جیت کے ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز نے سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا

مارخور چمپین ٹرافی کے میچ برائے راست جیو سپر پر دکھانے کے ساتھ ساتھ فیس بک پر مختلف براٖڈکاسٹر نے بھی دکھائے جبکہ انہی کے لنک کو وول نیوز نیٹ ورک کے پبلک گروپ میں بھی جاری کیا گیا ۔فیس بک لایئو کے لنک ملتے ہی لورہ بھر میں شائقین کرکٹ نے میچ برائے راست دیکھے اور کمنٹس میں اپنی ٹیم کو سپورٹ بھی کیا جس سے پنجاب کے دوسرے بڑے شہر گوجوانوالہ میں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ۔۔

یونین کونسل لورہ کے گاوں سیری سے تعلق رکھنے والی عدیل قیصر عباسی جو پہلے ہی دوبئی میں وطن عزیز کا سبز ہلالی پرچم سر بلند کر چکے ہیں اپنی محنت و لگن اور سرمائے سے لورہ جیسے پسماندہ سمجھے جانے والے علاقے کے کھلاڑیوں کو صف اول کے سپورٹس چینل کی سکرین تک لے آئے ہیں ۔کل تک تحصیل لورہ کا بالخصوص وہ ٹینلنٹ جوکہ صرف لورہ تک محدود تھا آج الحمد اللہ پوری دنیا اس سے متعارف ہو چکی ہے ۔۔

تحصیل لورہ سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں کرکٹ کے شائقین بھی میچ دیکھنے کے لیئے گوجرانوالہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی ٹیم ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کی حوصلہ افزائی بھرپور انداز میں کر رہے ہیں ،کرکٹ کے مایہ ناز تجزیہ کاروں کے مطابق ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کی ٹیم سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اتنا شاندار کھیل کا مظاہرہ کریگی تاہم ٹیم سلیکشن میں عدیل قیصر عباسی کی سلیکشن کو داد نہ دینا زیادتی ہوگئی

ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کی ٹیم سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔پہلے دونوں میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے خاصے بلند ہیں جبکہ ٹیم کی فائنل تک رسائی اور پھر کامیابی کے لیئے بڑی تعداد میں دعائیں بھی ٹیم کے ساتھ ہیں

ٹیم اونر عدیل قیصر عباسی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر انکی ٹیم فائنل جیت لیتی ہے اور اس سے ملنے والی انعامی رقم کو تحصیل لورہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے خرچ کیا جائے گا جس سے تحصیل لورہ میں مزید ٹینلنٹکو سامنے لانے میں آسانی پیدا ہو جائیگی۔دوسری جانب سمندر پار پاکستانی کیمونٹی بھی ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کر چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں