سیلاب متاثرین ہماری توجہ کے منتظر ! مکتوب دوبئی : عتیق سہراب عباسی

آٸیں عملی کام کرتے ہیں !

شدید حیرانگی ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے سبب بچوں کی تیرتی لاشیں ، خواتین کی تڑپتی ممتا ، بے بس مردوں کی گھروں کو اجڑتے دیکھ کر آہ و زاریاں اور جانوروں کے ریوڑوں کے ریوڑ مرے دیکھ کر ہم آنسو تو بہا رہے ، پوسٹیں تو دھڑا دھڑ لگا رہے لیکن ان کے لیے کچھ نہیں کر رہے تو عملی طور پہ ان کی امداد ۔۔۔!!!

میرے عزیزو !

ہماری تاریخ تو انصار و مہاجرین کے اس تاریخی جزبہ ایثار و قربانی سے ملتی ہے کہہ جہاں انصار نے اپنی بیویوں تک کو طلاقیں دے دیں کہ ہماری دو بیویاں ہیں ایک ہمارے مہاجر بھاٸ کے حصے میں آ جانی چاہیے ۔ پھر یہ اتنی خاموشی اور سناٹا کیوں ہے ۔۔۔؟؟؟

آٸیں ۔۔۔

آج ہی بھلے انفرادی طور پہ یا اجتماعی طور پہ گروپس کی شکل میں یا کسی تنظیم کو سہارا بنا کر مشکل میں پھنسے اپنے بلوچی ، پنجابی اور سندھی بھاٸیوں کی مدد کو پہنچیں ۔ اپنے گھروں سے کپڑے ، جوتے ، کھانے پینے کی اشیا ٕ ان بے سہارا لوگوں تک پہنچاٸیں ، بیرون ملک مقیم وہ دوست جو اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کی فنڈنگ ملک کی نجاہت دہندہ جماعت سمجھ کر کرتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ آپ کی یہ سبھی جماعتیں کرسی کے کھیل میں مگن ہیں لہذا رقوم ان لوگوں کے لیے بھیجیں جن کے پاس کپڑے نہیں ، کھانے پینے کا سامان نہیں ، چھت نہیں اور کوٸ انہیں اس مشکل میں سینے سے لگانے کو بھی تیار نہیں ۔

بے حس مت بنیں ، روٸیں مت ۔ خدارا ایک قوم بن جاٸیں ، یہ گناہوں کو دھونے اور کفارہ ادا کرنے کا وقت ہے ۔ کسی کی نہ سنیں اپنے محسن علامہ اقبال کی ہی سن لیں جس نے 1940 ٕ میں اس الگ ملک کے لیے ہزاروں خواب لے کر قرارداد پیش کی تھی !

اخوت اس کو کہتے ہیں کہ چھبے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستاں کا ہر پیر و جوان بے چین ہو جاٸے ۔۔۔!!!

تحصیل مری سے Murree Development Forum اور تحصیل لورا سے JINNAH WELFARE ORGANIZATION TEHSIL LORA اور ہمکار فاٶنڈیشن کو اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں اگر ہم ان بے بس بھاٸیوں کی مدد کو نہ پہنچ سکیں تو ہمیں یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ ہمیں صرف اپنی چوٹ کی تکلیف محسوس ہوتی ، ہمیں صرف اپنے بچوں کی آزماٸشوں پہ رونا آتا ہے ، ہمیں اپنا درد ہی درد لگتا ہے اور ہمیں صرف اپنی بہنوں بیٹیوں کا احساس رہتا ہے دوسروں کی تکلیف سے ہمیں کوٸ واسطہ نہیں ۔۔۔!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں